چین کا کہنا ہے کہ امریکا اگر چین کے ساتھ مضبوط فوجی رابطے رکھنا چاہتا ہے تو اسے چینی مفادات اور خدشات کا احترام کرنا ہوگا۔
ترجمان چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سرخ لکیر برقرار رکھتے ہوئے چین، امریکا کے درمیان فوجی رابطوں کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا مضبوط ملٹری رابطے چاہتا ہے تو اسے چینی مفادات اور خدشات کا احترام کرنا ہوگا۔