• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایلون مسک، فائل فوٹو
ایلون مسک، فائل فوٹو 

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ پورا کرنے کی وجہ بتادی۔

ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے مشتہرین کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میرا ٹوئٹر خریدنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل ٹاؤن اسکوائر کا ہونا تہذیب کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے، جہاں تشدد کا سہارا لیے بغیر عقائد کے ایک وسیع پیمانے پر صحت مند طریقے سے بحث کی جا سکے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’اسی لیے میں نے ٹوئٹر خریدا ہے میں نے یہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ یہ آسان ہوگا اور نہ ہی میں نے یہ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے خریدا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے یہ انسانیت کی مدد کرنے کی کوشش کرنے کے لیے خریدا ہے، جس سے مجھے پیار ہے‘۔

ایلون مسک نے لکھا کہ’میں یہ انتہائی عاجزی کے ساتھ کرتا ہوں اور یہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود بھی اس مقصد کے حصول میں ناکامی کا ایک بہت ہی حقیقی امکان بھی موجود ہے‘۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور مبینہ طور پر ٹوئٹر کے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

البتہ، ٹوئٹر یا ایلون مسک کی جانب سے سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کیے جانے سے متعلق فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید