• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو رویہ بدلنا ہوگا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداووں میں ہے، پاکستان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہےکہ صورتحال کی بہتری کیلئے بھارت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہے۔ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیتی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسان حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، صورتحال کی بہتری کے لئے بھارت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی کشمیر پر پوزیشن غیر قانونی اور ناجائز ہے، پاکستان نے ثابت کیا کہ کشمیر پر بھارتی مؤقف بے بنیاد ہے، کشمیری عوام کا اپنے مستقبل کا فیصلہ انکا جائز حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید