• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پوری کوشش کرتے ہیں مگر قسمت ساتھ نہیں دے رہی، وسیم جونیئر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر  محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ ہم اپنی جانب سے پوری کوشش کرتے ہیں مگر قسمت ساتھ نہیں دے رہی۔

پرتھ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم جونیئر نے کہا کہ 2 میچز ہار کر مایوسی ہے مگر اس کو بھول کر آگے کی طرف بڑھنا ہے، ہار جیت کرکٹ کا حصہ ہے، ٹیم مینجمنٹ پلیئرز کے حوصلے بلند کررہی ہے۔

وسیم جونیئر نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف میرا پہلا ورلڈ کپ میچ تھا جس پر کافی پرجوش تھا، بولنگ اچھی ہوئی تھی مگر مایوسی ہے کہ بیٹنگ میں فنش نہ کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ ٹھیک ہورہی ہے، بیٹنگ پر اور کام کرنے کی کوشش کررہا ہوں، شان ٹیٹ کے ساتھ کام کر کے بہت فائدہ ہوا ہے۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ شان ٹیٹ کو اندازہ ہے کہ یہاں لائن اور لینتھ کیسی رکھنی ہے، شان ٹیٹ نے بتایا کہ لینتھ کو کہاں ہٹ اور باؤنسر کب کرنی ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں محمد وسیم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ وہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید