صوابی( نمائندہ جنگ ) کالو خان ضلع صوابی میں موبائل سم کے تنازعہ پر باپ نے پتھر سے وار کر کے شادی شدہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا بیوہ کاشف سکنہ کالو خان نے پولیس اسٹیشن کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر کاشف کو اپنے ہی باپ روح الا مین نے پتھر سے مارا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا وجہ قتل مقتول بیٹے اور ملزم باپ کے مابین موبائل سم کا تنازعہ بیان کی گئی ہے ۔ کالو خان پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مبینہ ملزم روح الا مین کو موقع پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔