بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں دریا پر بنا پُل گر گیا، حادثے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، حادثے میں زخمی 30 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ دریا میں گرنے والے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پُل سے دریا میں 500 سے زیادہ افراد گرے تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا پر بنا پُل سیر و تفریح کا مرکز تھا، حادثے کے وقت بھی پُل پر سیکڑوں لوگ موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دریا میں گرنے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس پل سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ برطانوی راج کے دوران بنے 100 پرانے پُل کی مرمت کا کام حال ہی میں مکمل کیا گیا تھا اور پُل کو پچھلے ہفتے عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔