• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کے سیٹ سے جھلک وائرل

کراچی (آئی این پی )پاکستانی اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کو خوش کر دیا ۔اداکارہ سجل علی کے حوالے سے گزشتہ سال یہ خبریں سرگرم رہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، بعدازاں جمائما نے فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصاویر شیئرکیں تھیں۔ واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ جمائما کے پروڈکشن ہاوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے۔گزشتہ روز پروڈکشن ٹیم نے فلم کا پہلا لک جاری کردیا ہے، فرسٹ لک میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، سجل علی ایک پرسکون اور پیاری مسکراہٹ کے ساتھ دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ بھی دلچسپ خبر ہے کہ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 ستمبر کو اپنے ورلڈ پریمیئر میں اس فلم کی میزبانی کرے گا۔فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سجل کے مداحوں ان کی تعریفوں پل باندھ دیئے، مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کی آنے والی بین الاقوامی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں شیئر کی،جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل کی خوبصورتی اورٹیلنٹ کی بھی تعریف کی ہے۔دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔واضح رہے کہ فلم واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ 27 جنوری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جَلد متوقع ہے۔

دل لگی سے مزید