وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ ناکام بنانے والے شخص کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حملہ آور کو پکڑنے والے ابتسام کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
پرویز الہٰی نے وزیرآباد حملے میں پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکن معظم گوندل کے اہلخانہ کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے حملہ آور کو پکڑنے والے ابتسام کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں گزشتہ روز پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی تھی، جس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
اس دوران ایک شخص نے حملہ آور کو فائرنگ کرنے کے دوران پیچھے سے پکڑ لیا تھا۔
عمران خان پر قاتلانہ حملے کے وقت فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے ابتسام کا کہنا تھا کہ افسوس ہے حملہ آور کو پہلی گولی فائر کرنے سے پہلے نہیں پکڑ سکا۔
ابتسام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا شخص تیاری میں نہیں تھا، اس نے ایک فائر کیا، حملہ آور کا پستول آٹو میٹک تھا، جب پکڑا تو پستول سے فائر ہوتے رہے۔