شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق نے ڈی پی او سرفراز خان ورک کے ہمراہ سبزی اور فروٹ منڈی کا معا نہ کیا اور اپنی موجودگی میں بولی کرواکر ڈیمانڈاور سپلائی کا جائزہ لیا، دریں اثنا محکمہ صحت کی ٹیم نے لاہور روڈ پر جوئیانوالہ موڑ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے اورہوٹلوں کے ملازمین کے طبی معائنہ نہ کروائے جانے پر تین ہوٹلوں کو سر بمہر کردیا ہے۔