• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شرم الشیخ سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کل مصر جائینگے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف 7،8 نومبر کو شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کیلئےمصر کا دورہ کرینگے، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کابینہ کے دیگر اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہونگے، وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطا بق یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی27ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے، COP-27 کی مصری صدارت کی دعوت پر وزیر اعظم 8 نومبر کو اپنے نارویجن ہم منصب کیساتھ کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کرینگے، وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کیلئے گول میزمیں بطور سپیکر بھی شرکت کرینگے اور 7 نومبر کو مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ ، جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں، میں بھی شرکت کرینگے، وزیر اعظم سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے،کوپ 27ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں لاکھوں لوگ موسمیاتی تبدیلی کے شدید منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں اس رجحان سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ایک ترقی پذیر ملک کے طور پر پاکستان ماحولیاتی یکجہتی اور موسمیاتی انصاف کی فوری ضرورت کیلئے ایک مضبوط کال کریگا جو مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں کے قائم کردہ اصولوں پر مبنی ہے۔ 77گروپ کے موجودہ چیئر کی حیثیت سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات بشمول موضوعاتی شعبوں موسمیاتی مالیات، موافقت، تخفیف اور صلاحیت کی تعمیر میں گروپ کی قیادت بھی کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید