• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ جیت گئے تو بابر اعظم 2048 میں وزیراعظم ہونگے، خواجہ آصف

راولپنڈی(جنگ نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے پہنچنےکے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کاپی پیسٹ کیا ہےانہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیت گئے تو بابر اعظم 2048میں وزیراعظم ہونگے،ہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھارت کو ہرادے تو فائنل میں انگلیڈ سے مقابلے میں 92کی تاریخ دہرا سکتے ہیں ۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور سیمی فائنل میں اب پاکستان اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ انگلینڈ اور بھارت دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔ٹوئٹ میں مزیدکہا گیا کہ ہم نیوزی لینڈ کو ہرادیں اور انگلینڈ بھارت کو تو 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل کی طرح پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے اور اسی طرح انگلینڈ کو ہرا کر 1992 کی تاریخ دہرادیں تو قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم 2048میں ہمارے وزیراعظم ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید