• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے،یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹی آر اوز پہلی مرتبہ نہیں بنے۔ حکومتوں کیخلاف کمیشن اور ٹی آر اوز پہلے بھی بنتے رہے ہیں۔ مگروقت آنے پر ہمیشہ سب واضح ہو جاتاہے۔بعض لوگ ہر دور میںجمہوریت کے درپے رہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے علی حید گیلانی کی بازیابی پرمبارکباد دینے کے لئے آنے والے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی زیر قیادت آنے والے مسلم لیگی خواتین کے وفد سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی رہائی کیلئے وزیر اعظم اور وزارت داخلہ کا کردار میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ مو جودہ حکومت کی جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔وفد میں ڈاکٹر حمیدہ خانم، فہمیدہ خانم، سہیلاں اقبال بھی موجود تھیں۔ دریں اثناء یوسف رضا گیلانی سے علامہ عنایت اللہ رحمانی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کے وفد نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملکی سیاست اور استحکام کے لئے علما ء اہل حدیث کا کردار ہمیشہ مثبت اور تعمیری رہا ہے۔ اس موقع پر علامہ عنایت اللہ رحمانی نے پروفیسرساجد میرکی طرف سے مبارکباد کاپیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر سٹی ناظم مرکزی جمعیت قاری عطاء اللہ عزیزی، سیکرٹری نشر و اشاعت مرکزی جمعیت حافظ طاہر محمود، ضلعی صدر اہل حدیث یوتھ فورس عبدا لحئی اثری، جنرل سیکرٹری یوتھ فورس قاری ہدایت اللہ رحمانی، میڈیا انچارج یوتھ فورس قاری محمد عبدا للہ و دیگر نے سید یوسف رضا گیلانی کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔
تازہ ترین