گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)روزہ رکھ روزہ دار خود کو گرمی سے بچانے اور وقت گزارنے کیلئے مختلف نہروں ، ٹیوب ویلوں اور سوئمنگ پولز پر جارہے ہیں گرمی بڑھنے سے چلتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں نہانے والوں کارش بڑھنے سے بعض مقامات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہونا شروع ہو گئے ادھر نہروں میں نہانے پر سخت پابندی کے باوجود گرمی کی شدت میں نوجوانوں کی بڑی تعداد صبح سے شام گئے تک نہروں میں نہانے میں مصروف رہتے ہیں جبکہ سوئمنگ پولز والوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں۔