گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گھریلو حالات سے تنگ آکر 3خواتین نے زہریلی گولیاں کھا لیں، کامونکی کی 25سالہ زاہدہ بی بی نے خاوند سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں ،فتومنڈ کی 30سالہ فوزیہ بی بی نے ساس سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ شاہین آباد کی 18سالہ عاتکہ نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔