اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نےیوٹیلٹی اسٹوررکارپوریشن کےذریعے خیبرپختونخوا کیلئے 30جون 2023تک وزیراعظم ریلیف پیکیج اور سستا آٹا فراہمی کو جاری رکھنے ، پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیلئے سوئی سدرن گیس پائپ لائن کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ، ای سی سی نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیککھاد پلانٹس کو اکتوبر2022سے دسمبر 2022کے دوران فعال رکھنے کیلئے رعایتی نرخوں پر آر ایل این جی گیس فراہمی کی بھی اجازت دی ، وزارت اطلاعات ونشریات اور وزارت انسانی حقوق کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن کی مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل اور ای 10کو ڈی ریگولیشن کرنے کی سمری موخر کردی ،ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو ہوا، ای سی سی نے خیبرپختونخوا کیلئے یکم ستمبر سے 15نومبر 2022کے دوران فراہم کی گئی سبسڈی کیلئے چار ارب 90کروڑ80 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے اور یوٹیلٹی سٹور زکی جانب سے اس مدمیں پہلے سے استعمال شدہ فنڈزکیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، ای سی سی نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت ہائبرڈ ماڈل کو 16نومبر سے 30جون 2023تک خیبر پختونخوا میں جاری رکھنے کی بھی اجازت دی اور اس کیلئے 10ارب75کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔