• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، لڑکی کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے والا جرم چھپانے کیلئے کیا کرتا رہا؟

ملزم مقتولہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو استعمال کر کے لڑکی کو زندہ ظاہر کرتا رہا
ملزم مقتولہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو استعمال کر کے لڑکی کو زندہ ظاہر کرتا رہا

بھارت میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنے والے قاتل نے اپنا جرم چھپانے کی بھرپور کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم مقتولہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو استعمال کر کے لڑکی کو زندہ ظاہر کرتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم نے شردھا کو 18 مئی کو قتل کیا جس کے بعد 9 جون تک وہ مقتولہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اس کے دوستوں سے رابطے میں رہا تاکہ واردات کو چھپایا جاسکے۔

دوسری جانب مقتولہ شردھا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملزم کے ساتھ ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شردھا نے 14 فروری کو ملزم کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر لگا کر ظاہر کیا تھا کہ وہ زندگی کے خوشگوار دن گزار رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں تھی، اس نے انسٹاگرام پر خود کو گھومنے پھرنے والا ظاہر کیا ہوا تھا اور اس کے فالوورز کی تعداد 2700 سے زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے اور 18 دن تک ہر رات دہلی شہر کے مختلف حصوں میں پھینکنے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید