• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں’دہشتگردی کیلئے کوئی رقم نہیں کے موضوع پر 72ممالک کی کانفرنس آج شروع، پاکستان، افغانستان مدعو نہیں 

لاہور (خالد محمود خالد) بھارت میں ’دہشت گردی کے لئے کوئی رقم نہیں‘ کے موضوع پر آج سے دو روزہ کانفرنس کا آغاز ہو رہاہے۔ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ اس کانفرنس میں 72 ممالک اور دہشت گردی کے حوالے سے ایف اے ٹیایف اور انٹرپول سمیت 15اہم اداروں کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔ کانفرنس کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کریں گے۔ نئی دہلی سے جنگ کو ملنے والی اطلاعات کیمطابق اس کانفرنس کے انعقاد سے بھارت کا اصل مقصد پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ بھارت ماضی میں پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہا ہے ۔ چین کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے جبکہ اس نے کانفرنس میں شرکت کیلئے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
اہم خبریں سے مزید