• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا بل کی ادائیگی کیلئے مراسلہ


واسا نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو 34 سال سے واجب الادا 81 لاکھ روپے بل کی ادائیگی کے لیے مراسلہ بھیج دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 34 سال سے پانی کا بل ادا نہیں کیا گیا، یہ رقم صرف نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے 2 ٹیوب ویلوں سے استعمال کیے گئے پانی کی مد میں ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 1988سے پانی کا بل ادا نہیں کیا، ادائیگی کے لیےکئی مرتبہ نوٹسز بھجوائے لیکن کسی کا جواب نہیں آیا۔

واسا کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا ڈیفالٹر قرار دیا اور کہا گیا کہ 25 نومبر تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پانی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

واسا کا کہنا ہے کہ واسا مالی بحران کا شکار ہے، فوری ادائیگیاں کریں، واجب الادا رقم ادا نہ کی گئی تو 25 نومبر کے بعد دونوں ٹیوب ویل سیل کردیں گے۔

قومی خبریں سے مزید