• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک فورسز کا کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، شامی فوجیوں سمیت 31 افراد ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر ترک فورسز کے فضائی حملوں میں ایک صحافی سمیت شامی اور کرد فورسز کے 31 ارکان مارے گئے۔

شام میں انسانی حقوق معاملات پر نظر رکھنے والے برطانوی گروپ کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے میں ترک فورسز کے فضائی حملوں میں کرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک فورسز کے حملوں میں کرد ملیشیا کے 18 اور شامی فوج کے 12 اہلکار مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔

اس سے پہلے ترک وزارت دفاع کی جانب سے بھی شام اور عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا بیان جاری ہو چکا ہے۔

انقرہ سے ترکیہ کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ مطابق شام اور عراق کے شمالی علاقوں میں کردوں کے 89 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارتِ دفاع ترکیہ نے مزید کہا کہ حملوں میں کرد باغیوں کی پناہ گاہوں اور اسلحہ کے گوداموں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید