کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں نیوزی لینڈ کو65 رنز سے شکست دے دی۔ اتوار کو بھارت نے چھ وکٹ پر191 رنز بنائے ۔ سوریا کمار یادیو نے51 گیندوں پر111نا ٹ آئوٹ رنز بنائے۔ جواب میں ہوم ٹیم سات گیندیں پہلے126رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کین ولیم سن نے61 رنز بنائے۔دیپک ہدا نے چار وکٹ دس رنز دے کر حاصل کئے۔ محمد سراج اور چاہل کو دو ،دووکٹ ملے۔