کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ آٹھ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی کو پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہ انہی ٹکٹوں کو بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔