• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ ٹو کرکٹ: علی عمران کی شاندار سنچری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے ڈی ڈبلیو نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو میں سی ڈی اے کے خلاف آخری گروپ میچ کی پہلی اننگز میں75اوورز کی بیٹنگ میں چھ وکٹ پر343رنز بنائے تھے ۔کھیل ختم ہونے پر سی ڈی اے نے ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد میں جے ڈی ڈبلیو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ علی عمران نے 168رنز اسکور کیے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کی فاتح ٹیم آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کھیلنے کی اہل ہوگی۔

اسپورٹس سے مزید