• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل کی بحالی، بھارت کا غیر ملکی کھلاڑیوں پر واپسی کیلئے دباؤ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کی فرنچائزز نے لیگ کی بحالی کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں اور بورڈز پر واپسی کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے، حالانکہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بعض کھلاڑی تحفظات رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس اور جوش انگلس کی واپسی مشکوک ہے، جبکہ پیٹ کمنز، مارکو جانسن اور دیگر کی واپسی متوقع ہے۔ بی سی سی آئی کو امید ہے کہ اکثریت کھلاڑی وقت پر واپس آ جائے گی۔