• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: کئی غیرملکی پلیئرز شرکت کو تیار، ہیلز اور ڈسن تازہ اضافہ

کراچی (عبدالماجد بھٹی) پاکستان سپر لیگ ٹین کے لئے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی تصدیق کردی ہے تاہم بعض غیر ملکی جنگ کے بعد پاکستان آنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈسن بقیہ میچوں میں اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔ سری لنکا کے کوشال مینڈس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو حامی بھرنے کے بعد اب معذرت کر لی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو اور آسٹریلوی فن ایلن نے بقیہ میچ کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شان ایبٹ، کائیل جیمی سن مارک چیپ مین اور عقیل حسین کی خدمات سے محروم ہوگی۔ مارک چیپ مین اسلام آباد میں اس وقت سخت پریشان دکھائی دیے جب ان کی اہلیہ فون کرکے انہیں نیوزی لینڈواپسی کا کہتی رہیں اور پاکستان کی فضائی حدود بند کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے لیوک ووڈ، مکس بریانیٹ اور نجیب زردان کی بھی بقیہ میچز میں شرکت متوقع ہے۔ پشاور زلمی کیلئے آخری دونوں راونڈ میچز بہت اہم ہیں۔ ملتان سلطانز واحد ٹیم ہے جو غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر آخری گروپ میچ کھیل سکتی ہے۔ کوچنگ اسٹاف میں بھی پاکستانی ہی ہوں گے۔

اسپورٹس سے مزید