• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بنگلہ دیش پہلا ٹی 20 سپر لیگ کے بعد 27 مئی کو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) توقع ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم ایک ہفتے کی تاخیر سے پاکستان پہنچے گی ۔ دونوں ممالک کے درمیانپانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کا پہلا میچ پی ایس ایل کے بعد 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے سے قبل وہ حکومت سے رہنمائی لیں گے۔ بنگلہ دیش نے فیصل آباد اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کا فائنل اب 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے نیا شیڈول منظوری کے لئے بنگلہ دیش کو بھیجا ہے جس کے مطابق پہلا میچ 27 مئی اور آخری میچ پانچ جون کو کھیلا جا ئے گا۔

اسپورٹس سے مزید