• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن: ایم کیو ایم نے 2 امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

سینیٹ کی نشست پر 8 دسمبر کو الیکشن ہونا ہے، جس کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ہے۔

ایم کیو ایم کی طرف سے سبین غوری اور طارق منصور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک اس نشست کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار سبین غوری اور محمد طارق منصور نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد 25 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل ہوگا۔

سینیٹ کی خالی نشست پر 8 دسمبر کو ہونے والے انتخاب میں سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید