• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، ناصر بٹ سے ملاقاتوں کے دعوے کا میرے پاس ثبوت نہیں، تسنیم حیدر

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لندن میں مسلم لیگ ن کی قیادت پر قتل کی سازش کے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف اور ناصر بٹ سے ملاقاتوں کا انہوں نے جو دعویٰ کیا ہے اس کا اُن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں۔

تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ دو سے تین دن میں نواز شریف اور ناصر بٹ گرفتار ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کہہ دیا ہے کہ میری گواہی ہی کافی ہوگی۔

تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ نے انہیں بتایا تھا کہ کینیا میں وقار اور خرم ان کے آدمی ہیں اور ارشد شریف کا قاتل کینیا میں ہی چھپا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والا ایک شوٹر بھی کینیا پہنچ چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید