سرگودھا میں غریب رکشا ڈرائیور نے گرمی کی شدت کا مقابلہ کرنے کے لیے سولر انرجی ایئر کنڈیشنر رکشہ تیار کرلیا۔ طلبہ اور شہری معمول کے کرائے میں اب ایئر کنڈیشنڈ رکشے کا لطف اٹھاتے ہیں، رمضان میں ملنے والی اس سہولت نے شہریوں کو خوش کردیا۔
گرمی کے موسم میں شہری رکشے میں سفر کرنے سے گھبراتے ہیں لیکن سرگودھا کے رکشہ ڈرائیورنے اپنے رکشے کو کچھ خاص بنا لیا ہے ، جس میں بیٹھ کر گرمی نہیں لگتی بلکہ دوران سفر ٹھںڈی ٹھنڈی ہواوں کا لطف لیا جاسکتا ہے۔
رکشہ ڈرائیورعبدالجبارنے سولر انرجی کی مدد سے رکشے کو ائیر کنڈیشنر رکشے میں تبدیل کرلیا ہے ،صرف یہی نہیں، دنیا کے اس پہلے ایئرکنڈیشنر رکشے میں ایل سی ڈی بھی لگائی گئی ہے۔
دوران سفر مسافر ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرام بھی دیکھ سکتے ہیں ،عبدالجبار کی طلبہ و طالبات کے لیے خصوصی پیش کش بھی ہے کہ وہ ایک کال کرکے رکشہ اپنے گھر کی دہلیز پر منگوا سکتے ہیں ۔