• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فوری آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں، ایکس سروس مین سوسائٹی

لاہور(نمائندہ جنگ) ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جنرل (ر)فیض علی چشتی نے کہا کہ وزیر اعظم فوری طور پر آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کریں، آرمی چیف کی تعیناتی کا حق آئین کے مطابق وزیر اعظم کا ہے، فوج کی ذمہ داری سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے ، انتخابات میں فوج پر دھاندلی کا الزام لگتا ہے جبکہ فوج صرف لڑائی جھگڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے موجود ہوتی ہے، سارے سسٹم ٹھیک ہوتے ہیں ،سسٹم چلانے والوں میں خرابی ہوتی ہے، پاکستان میں گالم گلوچ کا رواج ہے ،اسکی ذمہ داری کون لے گا؟الیکشن جلد ہونا چاہیے ،وزیراعظم جلد الیکشن کا اعلان کریں،بیوروکریسی کا ڈھانچہ ملک کی ایڈمنسٹریشن کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے ،وزیر آتے جاتے رہتے ہیں ، فوج حکومت کا حصہ ہوتی ہے ،آرمی چیف کے اعلان میں تاخیر کی وجہ شاید وزیر اعظم کی مشاورت ہو،شہباز شریف کو 7ماہ ہوگئے ہیں انہیں پتہ ہےکہ چیف کی تعیناتی ہونی ہے،ایکس سروس مین سوسائٹی کا میں سرپرست ہوں،ایکس سروس مین سوسائٹی میں آرمی ایئرفورس نیوی سمیت سب شامل ہیں، اس کی بنیاد 1991 میں رکھی گئی ،جنرل علی قلی خان یا لاہور میں جو سوسائٹی ہے اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں،ہماری ایکس سروس میں سوسائٹی واحد رجسٹرڈ سوسائٹی ہے۔
اہم خبریں سے مزید