کراچی (نیوز ڈیسک) جے پی مورگن تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہر چوتھا آئی فون 2025 تک بھارت میں بنے گا۔ ا
یپل نے حال ہی میں بھارت میں اس سال تازہ ترین ماڈل آئی فون 14 کا 5 فیصد تیار کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ اور عالمی سپلائی چین ’محفوظ بنانے‘ کے درمیان مینوفیکچرنگ کو متنوع بنانے اور اپنے پلانٹ کو چین سے باہر منتقل کرنے کی یہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی کی حکمت عملی ہے جو چین کی ’صفر کووڈ‘ پالیسی کی وجہ سے جاری ہے لیکن بھارت مطلوبہ منزل ہے جو کمپنی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کو ظاہر کرتا ہے ۔