• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ایڈوائس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس چلی گئی ہے، اب صدر اور عمران خان کا امتحان ہے۔

پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں کے تقرر کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اتحادی رہنماؤں اور کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاعِ وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازع؟

ان کا کہنا ہے کہ یہ صدرِ مملکت عارف علوی کی بھی آزمائش ہےکہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کریں گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پر؟

وزیرِ دفاع نے کہا کہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا صدرعلوی کا فرض ہے۔

قومی خبریں سے مزید