لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
کرکٹر بابراعظم نے اپنےخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔
بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔