• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

 واردات کے کچھ دیر بعد ملزم خرم کا برادرنسبتی عامر قادر خرم کے گھر آیا، عامر قادر نے خرم کا سوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ وصول کیا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم خرم کلفٹن میں برادر نسبتی عامر قادر کے ریسٹورنٹ پہنچا، ملزم خرم نثار کے کہنے پر ہی عامر قادر نے اس کی مدد کی، وہ واردات کا مرکزی سہولت کار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عامر قادر اپنی گاڑی میں رات 12 بج کر 18 منٹ پر پہنچا، عامر قادر گاڑی کھڑی کر کے خرم کے گھر گیا، عامر قادر نےخرم کاسوئیڈش پاسپورٹ اور سفری بیگ لیا۔

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اس تمام کام میں عامر قادر کو صرف 6 منٹ لگے، 12 بج کر 24 منٹ پر عامر قادر وہاں سے روانہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید