• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل: ملزم کی گاڑی ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک روز قبل پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم جس گاڑی میں فرار ہوا وہ ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد کر لی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے واردات میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد ہوا ہے، جس گاڑی میں واردات کی اس کی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزم کے گھر اور گاڑی سے 4 ہتھیار برآمد کیے جاچکے ہیں، ملزم کے گھر سے 30 بور پستول، شارٹ گن، ایئر گن بھی برآمد کی گئی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی گرفتار ملزم عامر قادر کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

واضح رہے کہ 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں 26 اسٹریٹ پر کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کر کے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمٰن کو قتل کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید