• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، معمولی اتارچڑھاؤ کے بعد مثبت رجحان، 23 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سیاسی بے یقنی کے باعث محدودلیکن منتخب خریداری سے معمولی اتار چڑھاو کے بعد مثبت رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 23پوائنٹس کا اضافہ،53.33 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت بھی19 ارب 71 کروڑ 32 لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم 10.50 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشمکش ،بے یقینی اور مانیٹری پالیسی کے انتظار میں سرمایہ کار دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن نظر آتے ہیں ،جمعرات کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز پر سرمایہ کارخرید و فروخت سے گریزاں نظر آئے تاہم اختتام سے پہلے کچھ سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 23.34 پوائنٹس کے اضافے سے 42903.65 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، آل شیئرز انڈیکس بھی 83.59 پوائنٹس کے اضافے سے 28962.67 پوائنٹس سے بڑھ کر 29046.26 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 4.64پوائنٹس کی کمی سے 15805.11 پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 184 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،128 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 33 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،سرمایہ کاری مالیت 19 ارب 71 کروڑ 32 لاکھ 53ہزار روپے کے اضافے سے 6851 ارب 17 کروڑ 75 لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ۔