• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے نوجوانوں کیلئے حقیقت سے فرار حاصل کرنے کا ورچوئل طریقہ متعارف

فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

غزہ کے نوجوانوں کے لیے حقیقت سے فرار تلاش کرنے کا ورچوئل طریقہ متعارف کروادیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں ایک ورچوئل رئیلٹی گیمنگ کیفے ایسے نوجوانوں کے لیے ایکشن، موسیقی اور کھیلوں کی ایک خیالی دنیا پیش کر رہا ہے، جنہوں نے اپنا بچپن ناکہ بندیوں اور جنگ کی صورتحال میں گزارا ہے۔

غزہ شہر میں وی آر اسٹیشن کے مالک فراس الخودری کا کہنا ہے کہ ’اکثر نوجوان جو یہاں گیمز کھیلنے آتے ہیں وہ اس حقیقت سے فرار تلاش کرنا چاہتے ہیں، جس میں وہ ابھی موجود ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ’نوجوانوں میں سب سے زیادہ ورچوئل ایکشن اور جنگی کھیل مقبول ہیں، جبکہ نوجوان خواتین کھیل، موسیقی اور سفر کو پسند کرتی ہیں‘۔

یہ وی آر اسٹیشن اسرائیل اور مصر کی طرف سے مسلط کردہ برسوں طویل سرحدی بندش کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کے لیے سفر کے مواقع ختم ہونے کے بعد آن لائن انٹرٹینمنٹ کے بھوکے نوجوانوں کے لیے ایک زبردست آؤٹ لیٹ ہے۔

اس اسٹیشن میں آنے والے ایک نوجوان نے اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ’میں یہاں آکر ایسے شہروں، مختلف مقامات، پہاڑوں اور سمندروں کی سیر کرسکتا ہوں، جہاں جانا ہمارے لیے ناممکن ہے‘۔ 

اس کے علاوہ، یہاں آنے والی ایک 16 سالہ بچی نسرین شملاخ نے بتایا کہ ’چونکہ ہم محصور ہیں اور ہمارے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا مشکل ہے، اس لیے ہم اس وی آر اسٹیشن پر آتے ہیں اور ہمیں یہاں آکر اس خوفناک حقیقت سے کچھ وقت کے لیے فرار مل جاتی ہے، جس میں ہم اصل میں زندگی گزار رہے ہیں ‘۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید