• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل کمیشن نے 30 دن میں ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل کرلیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے 30 دنوں میں ڈاکٹروں کی غفلت کے 60 کیسز حل کرلیے۔

ترجمان پی ایم سی کے مطابق 52 ڈاکٹروں کو سزا سنائی گئی ہے جن کے خلاف شکایات تھیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی غفلت کے خلاف عوام اور مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لیے انضباطی کمیٹی کے متعدد اجلاس منعقد کیے گئے۔

پی ایم سی کی ڈسپلنری کمیٹی میڈیکل اور ڈینٹل غفلت سے متعلق تمام مسائل/کیسز کی تحقیقات/تفتیش اور حل کرنے کی ذمہ دار ہے۔

یہ کمیٹی پی ایم سی کونسل کے اراکین اور زیر سماعت مقدمات سے متعلقہ تمام خصوصیات کے پیشے کے سینئر ماہرین پر مشتمل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف 30 دنوں میں تمام صوبوں میں کئی اجلاس ہوئے، ڈسپلنری کمیٹی نے تمام متعلقہ شکایات کو حل کرنے کے لیے 60 مقدمات کی سماعت کی۔

انضباطی کمیٹی نے 9 ڈاکٹروں کے لائسنس منسوخ/معطل کیے، 10 ڈاکٹروں کو جرمانے کیے جبکہ 5 ڈاکٹروں کو ان کی معمولی غفلت پر وارننگ جاری کی گئی اور 13 ڈاکٹروں کو کو بری کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی ایم سی کسی بھی ڈاکٹر کی غفلت یا بدتمیزی کو برداشت نہیں کرے گی اور کسی بھی ڈاکٹر کو معصوم مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید