گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈیینشن کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں ڈویژن بھر کے وفاقی و صو بائی وزراء‘ ممبران اسمبلی او ر ڈی سی اوز نے شر کت کی ۔اجلاس میں مالی سال 2016-17 کے لئے 52 ہزار683 ملین روپے کی لاگت کے 326 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی جن میں گوجرانوالہ کے 31 ‘ گجرات25 ‘ حافظ آباد36 ‘ منڈی بہاؤالدین106 ‘ نارووال 24 اور سیالکوٹ کے 106 منصوبہ جات شامل ہیں سالانہ تر قیاتی پروگرام میں شامل وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خاں‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ وزیر صحت سائرہ فاصل تارڑ نے بتایاکہ مجوزہ تر قیاتی منصوبہ جات میں شاہراہوں کے 84 ‘سرکاری عمارت کا ایک ‘ پبلک ہیلتھ کے 205 ‘ واسا کے 4 ‘ صحت کے 6 ‘ ہائر ایجو کیشن کے 15‘ ٹیوٹا کے 2 ‘ سوشل ویلفیئر کے 7‘ پی ایچ اے اور اریگیشن کا ایک ایک میگا پراجیکٹ شامل ہے جبکہ پہلے سے زیر تعمیر 596 ترقیاتی منصو بہ جات بھی مکمل ہونے والے ہیں۔