گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں انتہائی معیاری اشیائے خوردونوش دستیاب ہیں ان کے غیرمعیاری ہونے کی خبروں میں کو ئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ روز مرہ اشیائے ضروریہ رمضان بازاروں میں صارفین کی طلب کے مطابق فراہم کی جارہی ہیں ان کے معیار اور نر خ کی سختی سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔