گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رکشہ الٹنے سے 10سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ، مرزا گورائیہ کی رہائشی 10سالہ حفصہ والدین کے ہمراہ ڈسکہ سے واپس آرہی تھی کہ ڈسکہ کے قریب ہی اچانک رکشہ الٹنے سے حفصہ کے سر میں چوٹ لگ گئی جس سے حفصہ بے ہوش ہو گئی جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔