گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جمعیت شیخ اور جناح ہسپتال کے صدر خواجہ انوار احمد شیخ نے ایس اے حمید کو جناح ہسپتال کے پلاٹوں کے معاملہ میں بری کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جناح ہسپتال کے ملکیتی پلاٹ اور فنڈز واپس کئے جائیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس اے حمید نے بطور صدر جمعیت شیخ فنڈز کا ناجائز استعمال کیا اور رفاعی ہسپتال کے پلاٹ بھی اپنے نام منتقل کروائے جو ابھی تک واپس نہ کئے گئے ہیں۔