بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار رندیپ ہودا نے نئی فلم میں آنجہانی سیاستدان دامودار ساورکر کا کردار ادا کرنے کے لیے اپنے وزن میں واضح کمی کرلی۔
رندیپ نے 18 کلو وزن کم کیا ہے، گوا میں جاری 53ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا وزن بہت عرصے سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دامودر ساورکر کا کردار اس بات کا متقاضی تھا کہ میں اپنا وزن مزید گھٹاؤں۔
رندیپ ہودا نے کہا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ اپنے کردار کے ہر طرح کے جذبات کی درست ادائیگی کرسکوں۔
واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے جس میں رندیپ بطور ڈائریکٹر بھی کام کر رہے ہیں، یہ ان کی پہلی فلم ڈائریکشن ہوگی۔