• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں بے نظمی، کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ میں بے نظمی دیکھنے میں آئی ، کارکنان کرسیاں اٹھا کر لے گئے ۔ہفتہ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن بیریئر ہٹا کر اراکین اسمبلی اور خواتین کے لیے مخصوص انکلوژر میں پہنچے۔پولیس اور منتظمین پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں ناکام نظر آئے، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے وی آئی پی اور خواتین انکلوژر کے حفاظتی بیرئیرز توڑ دئیے اس دور ان خواتین اور نو جوان کارکنوں کے سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید