• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بننا ہدف ہے، سربراہ شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان—فائل فوٹو
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان—فائل فوٹو

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف دنیا کی سب سے طاقتور جوہری طاقت بننا ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ملک و عوام کے وقار اور خودمختاری کا تحفظ کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے حالیہ میزائل تجربے پر متعدد اہلکاروں اور سائنسدانوں کو ترقی دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسانک 17 کا 18 نومبر کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جسے کم جونگ ان نے دنیا کا سب سے مضبوط اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کم جونگ ان نے ٹیسٹ میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی تھیں۔

اس موقع پر سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی حکام سے ملاقات میں کم جونگ ان کی بیٹی بھی ان کے ہمراہ تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید