وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گرانے وفاق کی حکومت آئے تھے اور اپنی دونوں حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے۔
مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حکومت کی توجہ صرف اور صرف عوام کو درپیش مسائل پر مرکوز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ترقی وخوش حالی کے واضح ایجنڈے پر کاربند ہیں، تعمیر اور تخریب کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے کیوں کروائیں؟ کیونکہ عمران خان کا اقتدار ختم ہوگیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کی 4 سالہ تباہی کوٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نظام سے نکلنے کا اعلان کیا اور اسی نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود تنخواہ اورمراعات لے رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ کوئی’فیس سیونگ‘ پی ٹی آئی کے کام نہیں آ سکتی، عوام ان سب کے اصل چہرے سے واقف ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفی دے کر ہائی کورٹ میں درخواستیں دی گئیں، حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا۔