کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارتی سر زمین پر ایشیا کپ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ دہلی حشام ہادی خان نےٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں بھارت کے مادھو گوپال کماتھ کو شکست دی۔ 3 روزہ ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے حشام ہادی خان نے کھیل کے دوسرے دن سے ہی برتری حاصل کر رکھی تھی ان کا دو دن کا اسکور 1420 رہا۔ پاکستان کے مونس خان نے ملائیشینپلیئر کے خلاف ہائی ایسٹ انفرادی اسکور 760 بھی بنایا۔ چیمپئن شپ میں 11 ممالک کے 60 پلیئرز کے درمیان مقابلہ تھا۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کے 6 پلیئرز رہے۔ حشام ہادی خان پہلے، مادھو گوپال کماتھ دوسرے اور عفان سلمان تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کے مونس خان نے انڈر 16 اور احمد سلمان نے انڈر 12 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔