کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے انکاماضی کے عظیم اوپنر سعید انور سے موازنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سعید انور تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔