کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے اشتہار دے دیا۔ عاقب جاوید کی جگہ غیر ملکی کوچ کی تقرری کا امکان ہے جبکہ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائر یکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ مشہر کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کی بجائےڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہیڈ کوچ کے لیے لیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکارہے۔ 4 مئی تک ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔