• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، سینئر اور جونیئر ٹیموں کا کیمپ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گیا، جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں فیضان جنجوعہ، علی رضا ، حاجی عثمان ،باصل محمود ، سبطین، محمد وسیم ، عاصم حیدر، سعد شفیق ،علی رضا، ایم ندیم خان ، عقیل احمد ، ایم سمیع ، سمیع اللہ ، احسان ندیم ، علی انصر، دانیال، محمد عماد ، بشارت علی ، شاہد آکاش ، سیف اللہ، مغیرہ معاویہ ، علی مرتضیٰ ، عدیل افضل ، عبدالقیوم ، محمد احمد ، محمد عٹمان اشرف ، محمد شہیر ، عامر سہیل ، شہروز خان ، محمد شہیر آصف ، حسیب مسعود ، غلام مصطفیٰ ،یاسین جمشید ، بلال اکرم ، عظیم اور شہباز شامل ہیں۔ دوسری جانب واہ کینٹ میں ایف آئی ایچ مینز نیشن کپ کوالالمپور ،ملائشیا کی تیاریوں کے سلسلے میں ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ جاری ہے۔جس میں کھلاریوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے،جبکہ انہیں پنالٹی کار نر کی خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی۔
اسپورٹس سے مزید