• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمیزون کا بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی (اے پی پی)امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون رواں برس کے آخر تک بھارت میں کھانے کی ترسیل کے اپنے کاروبار کو بند کردے گا، فوڈسروس ترک کرنے کی وجہ ملک میں پایا جانے والا فرقہ پرستانہ ماحول ہے۔ کمپنی 29 دسمبر کو بھارت میں کھانے کی ترسیل کا کام بند کر دے گی جو Amazon Food کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایمی زون نے مئی 2020میں بنگلور کے کچھ حصوں میں کام کا کا آغاز کیا تھا جو بعد ازاں پورے شہر میں پھیلا دیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت میں فوڈسروس ترک کرنے کی وجہ ملک میں پایا جانے والا فرقہ پرستانہ ماحول بتایا جا تا ہے۔ ہندو انتہا پسند کسی مسلمان لڑکے (ڈیلوری بوائے) کی طرف سے پہنچایا جانے والا کھانا وصول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید